کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نےجعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت محمد سبحان کی نام سے ہوئی ۔ملزم کے پاسپورٹس پر جعلی ویزہ لگا ہوا تھا اور ملزم فلائٹ نمبر G9-548کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر سعودی عرب کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔ملزم کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ایف آئی اے کے مطابق سکینڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ویزے میں کسی قسم کی سکیورٹی خصوصیات موجود نہ تھی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا۔ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔