• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لاپتہ 6 بلوچ طلبہ واپس گھر پہنچ گئے

کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں اپنی رہائش گاہ سے 16اکتوبر کو لاپتہ ہونے والے 8بلوچ طلبہ میں سے 6اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ اشفاق، شہزاد، بیبرگ امیر، زبیر، قمبر علی اور سعید اللہ کو بلوچستان کے علاقے اتھل میں پولیس نے رہا کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حنیف اور شعیب اب بھی لاپتہ ہیں۔ایک لاپتہ طلبہ کے بھائی وزیر احمد نے بتایا کہ 8 میں سے 6 طلبہ کو رات گئے تقریباً ایک بجے اتھل پولیس اسٹیشن سے رہا کر دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید