ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالرز کم ہو کر 2739 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔