• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: ضمانت کے باوجود شہری گرفتار، وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب

پشاور ہائی کورٹ ــــ فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ ــــ فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

عدالتِ عالیہ میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم خان نے ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ شہری طاہر خان کو پشاور ہائی کورٹ نے 5 اپریل 2024ء کو ضمانت دی تھی، رہا ہونے کے بعد شہری کو سینٹرل جیل کے باہر کنٹینر میں بند کر کے لاپتہ کر دیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید بتایا کہ جیل کے باہر کنٹینر پر بھی سوال اٹھایا تھا کہ یہ کنٹینر کس کا ہے؟

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم خان نے کہا کہ یہ ڈرامے اب بند ہونے چاہئیں، اس طرح کے کیسز میں ہم نے وزیرِاعلیٰ کو طلب کیا تھا۔

اُنہوں نے درخواست گزار کو دوبارہ گرفتار کرنے کی وجہ پوچھتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیا۔

قومی خبریں سے مزید