اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس سےکوئی اختلاف نہیں، اب بھی نظام نواز شریف کے تابع ہے ، ممکن ہے وقت آنے پر وہ وزیر اعظم نہ بنانے پر اظہار ناراضگی کر دیں ، نئے چیف جسٹس سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں،کورٹ نمبر ایک ناانصافی کامنبع بنا ہوا تھا ،جسٹس منصور علی شاہ کا راستہ روکنے والوں کو مایوسی ہوئی ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف شائد کبوتر بازی کے ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے باہر گئے ہیں۔ تمام ادارے حکومتی جنبش ابرو کے اشارے کے منتظر ہیں۔