• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی ایم ڈی کیٹ دوبارہ لینے کا حکم


اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے خلاف درخواست منظور کر لی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی 1 ماہ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لے۔

پی ایم ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ پیپر میں سوالات آؤٹ آف سلیبس تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا۔

ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے کیس میں عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور نے پی ایم ڈی سی کے وکیل سے کہا تھا کہ جہاں طاقت ور لوگ ہیں وہاں آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، آج ہی ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کریں، کیا 8 ہزار روپے فی امیدوار لیے گئے؟ یہ غریب کے لیے زیادہ ہے، بظاہر یہ امتحان کمپرومائزڈ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید