سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف و ایم کیو ایم رہنما علی خورشیدی نے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
علی خورشیدی نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں شہری اور دیہی علاقوں میں 14 سے 18 گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ انسانیت دشمن عمل ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور دیگر بجلی فراہم کرنے والے ادارے عوام کی جان سے کھیل رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ بجلی فراہم کرنے والے ادارے عوام کے صبر اور برداشت سے کھیلنا بند کریں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ کراچی، حیدر آباد اور میر پور خاص سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ بدترین زیادتی ہے۔
علی خورشیدی نے مطالبہ کیا کہ وزیرِ اعظم پاکستان بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں۔