متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت لوکل گورنمنٹ سسٹم دینے میں ناکام رہی ہے۔
علی خورشیدی نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں ٹوٹی سڑکیں اور سیوریج کا پانی نظر آئے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 16 سال سے اقتدار میں ہے، اس کے باوجود صوبہ بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔
علی خورشیدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کا دور آخری تھا جب شہر کو ترقی کرتے دیکھا۔