• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر مستحکم معیشت اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، حکومت نے کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے جامع اصلاحات کا عمل شروع کیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں اقتصادی روابط کے مرکز کے طور پر پاکستان کا وژن اقتصادی استحکام اور ترقی کا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مختلف اقدامات کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی بے پناہ استعداد سے استفادہ کرنے کیلئے کوشاں ہے، دوست ممالک سمیت پوری دنیا کے ساتھ مل کر ایسے مستقبل کی تشکیل چاہتے ہیں جو جدت پر مبنی ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی ہمارے روشن مستقبل کی نوید اور پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، تعلیم اور صحت کے حوالے سے با اختیار بنا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید