کراچی (افضل ندیم ڈوگر) غیرملکی ایئر لائن کی استنبول سے لاہور کی خاتون مسافر کی جان بچانے کیلئے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو ہنگامی طور پر اذربائیجان کے دارالحکومت باکو اتارا گیا، خاتون مسافر اسپتال میں انتقال کرگئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق استنبول سے لاہور کی پرواز ٹی کے 714 نے منگل کی صبح 4بجکر 35 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور اترنا تھا۔ استنبول سے روانگی کے ڈھائی گھنٹے بعد طیارہ اذربائجان کی فضائی حدود میں تھا کہ طیارے میں سوار ایک خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کی اجازت سے باکو ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔