• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری پر کام شروع کر دیا: اویس لغاری

چیئرمین ٹاسک فورس اور وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو
چیئرمین ٹاسک فورس اور وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو

بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل ٹاسک فورس نے پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات کا عمل شروع کر دیا۔

چیئرمین ٹاسک فورس اور وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نج کاری کے منصوبے پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 9.5 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی وجہ سے یہ اصلاحات ناگزیر ہیں۔

وفاق وزیر کا کہنا ہے کہ نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا جہاں صارفین بجلی خرید سکیں گے، ایک ہی ڈسٹری بیوٹر پر انحصار کم ہو گا۔

اویس لغاری نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد پاکستان کی اقتصادی ترقی اور عوام کو سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے کچھ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی جانچ پڑتال کی ہے، حکومت نے کچھ آئی پی پیز کے ساتھ پرانے کنٹریکٹ ختم بھی کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید