ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریاسافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرزبیر اقبال نے کیا۔ تقریب میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی، جن میں عامر احمد (ڈائریکٹر انفراسٹرکچر)، محمد عثمان غنی، اور خضر (پروجیکٹ افسران) شامل ہیں۔