• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج بعد نمازِ عصر شروع ہو گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رائیونڈ لاہور میں عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج بعد نمازِ عصر سے شروع ہو گا۔

اجتماع میں شرکت کے لیے شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 3 نومبر کو دعا کے بعد اختتام پزیر ہو گا جبکہ دوسرا مرحلہ 7 نومبر کو شروع ہو کر 10 نومبر کو دعا کے بعد اختتام پزیر ہو جائے گا۔

اس عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے اور دیگر ممالک سے بھی مندوبین اور علمائے کرام کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

ٹریفک پولیس کے 13 ڈی ایس پیز، 203 انسپکٹرز، 999 وارڈنز فرائض انجام دے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں اجتماع کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے واک تھرو گیٹس اور کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید