کراچی(آئی این پی ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مدرسے میں 3بچوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ 3 بچوں کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ، عدالت نے تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مدرسے میں 3 بچوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم قاری طاہر کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ 3 بچوں کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ مدرسے میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔