• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طافوخان فن کاسمندر،موسیقی یتیم ہوگئی،تعزیتی ریفرنس

لاہور( عمران احسان )نغمہ ساز گروپ کے زیر اہتمام پرائیڈ آف پرفارمنس موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا، میزبان ڈاکٹر سہیل اور تنویر آفریدی نے کہا طافو خان موسیقی کے برج خلیفہ تھے، طافو برادران کے استاد پوپا خان، امجد خان ، استاد آفتاب طابو خان ، واجد طافو خان ، طارق طافو خان، ڈاکٹر منور چاند نے کہا وہ فن کا سمندر تھے ، انکی وفات سے موسیقی یتیم ہوگئی، غلام عباس نے کہا استاد طافو خان بننا آسان کام نہیں جان جوکھوں کا کام ہے، تصور خانم نے کہا کہ استاد طافو خان کا فن رہتی دنیا تک زندہ رہے گا، نشو،میگھا، فلمسٹار امروزیہ، شیبا بٹ، گلوکارہ ترنم ناز، راحت ملتانیکر، بشریٰ صادق ،عامر غلام علی خان نے انکی خدمات کوسراہااورکہاکہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ایک سڑک کا نام طافو خان سے منسوب کیا جائے ۔
لاہور سے مزید