لاہور(خصوصی رپورٹر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن علماء کونسل کے 37ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم کے حصول کا مقصد رضائے الہیٰ کا حصول ہونا چا ہیے۔ سیمینار میں مفتی امداد اللہ قادری، مفتی غلام اصغر صدیقی، مفتی محمد زبیر فہیم، ڈاکٹر میر آصف اکبر، علامہ ڈاکٹر شہزاد مجددی، جی ایم ملک سمیت منہاج القرآن علما کونسل کے عہدیداران، ذمہ داران نے شرکت کی۔