لاہور(خصوصی رپورٹر) صفائی خدمات کی آ ؤٹ سورسنگ کا پروگرام آپریشنل ہونے کے لئے تیار ہوگیا ہے۔ ماہ رواں میں لانچنگ ہو جائے گی۔ اس ضمن میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آفس میں ہونے والے اجلاس کے دوران اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لاہور سمیت 150 میں سے 90 تحصیلوں کے اندر آؤٹ سورسنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ نومبر کے دوران باقیماندہ 25 تحصیلوں میں آؤٹ سورسنگ کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ اگے مرحلے میں ساہیوال اور سرگودھا ڈو یژن میں بھی جلد آؤٹ سورسنگ پلان نافذ ہوگا۔