لاہور(کر ائم رپو رٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی شہداء پولیس کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ میانوالی پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا ہے۔ آئی جی نے کہاکہ ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دہشتگرد عناصر کا بہادری سے مقابلہ کیا۔