• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے مسابقتی کمیشن کی انکوائری کیخلاف پولٹری کمپنیوں کا اسٹے خارج کردیا

عدالت عالیہ لاہور نے مسابقتی کمیشن کی انکوائری کے خلاف پولٹری کمپنیوں کا اسٹے خارج کردیا۔

مسابقتی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے کمیشن کو پولٹری کمپنیوں کی انکوائری مکمل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ ریگولیٹری ادارے کی انکوائری کے دوران عدالت سے رجوع نہیں کیا جاسکتا۔

جسٹس جواد حسن نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کا آرڈر جاری ہونے کے بعد عدالت سے ریلیف کےلیے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹس میں کارٹل اور کاروباری گٹھ جوڑ کے خلاف کارروائی کرنا مسابقتی کمیشن کا بنیادی مینڈیٹ ہے۔

یاد رہے کہ مسابقتی کمیشن نے چوزوں کی قیمتیں فکس کرنے پر پولٹری کمپنیوں کے خلاف انکوائری شروع کی تھی۔ مسابقتی کمیشن کو تحقیقات کے دوران پولٹری ایسوسی ایشن کے دفتر سے گٹھ جوڑ کے واضح ثبوت حاصل ہوئے ہیں۔

مسابقتی کمیشن کی انکوائری اور شوکاز نوٹس کے اجرا پر چند پولٹری کمپنیوں نے عدالت سے حکم امتناعی لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید