مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کامیاب نہیں ہوا، پی ٹی آئی والے اپنے تمام اہداف میں ناکام ہوچکے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بات ٹرمپ تک لے آئی ہے، کہ ٹرمپ آئے گا تو چھڑائے گا۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہن کچھ کہتی ہیں اور اہلیہ کچھ کہتی ہیں، پارٹی کا کے پی گروپ کچھ کہتا ہے تو لاہوری گروپ کچھ اور کہتا ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت پُراعتماد ہے، اداروں کی معاونت سے ملک میں استحکام ہے۔