جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت تباہی کے راستے پر چل رہی ہے اور 26 ویں آئینی ترمیم کے پہلے تجربے کے بعد مایوس ہے، اب یہ دوسرا تجربہ کرنے جارہے ہیں، وہ بھی اچھا نہیں ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مل کر ہمارے احتجاج کرنے کی بات قبل از وقت ہے۔
کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے مولانا کے لیے بانی پی ٹی آئی کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور واضح کیا کہ 26 ویں ترمیم کو ووٹ دینے پر غدار کہنا، مولانا کے لیے نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے انتخابات کے بعد یہ کہہ سکتے ہیں کہ وکلا نے 26 ویں ترمیم کو قبول کرلیا ہے۔