• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ :رینجرزاختیارات کی مدت ختم،توسیع اٹک گئی

Sindh Rangers Authority Expired
سندھ میں رینجرزاختیارات کی مدت ختم،توسیع کامعاملہ پھرلٹک گیا۔آصف زرداری سےمشاورت کے لیے وزیراعلیٰ اورصوبائی وزیرداخلہ دبئی طلب کرلیے گئے۔قائم علی شاہ کہتےہیں کراچی کے علاوہ سندھ کے کسی علاقے میں کارروائی کے لیے رینجرز کو اختیارات نہیں ہیں۔

سندھ میں رینجرز کے قیام کی مدت ختم ہو گئی جبکہ خصوصی اختیارات کے 77 دن بھی مکمل ہو گئے ۔ رینجرز کے قیام اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی جاچکی لیکن تا حال منظوری نہیں مل سکی ۔

دوسری جانب صوبے کے دیگر شہروں میں بھی رینجرز کو اختیارات دینے کا مطالبہ سامنے آگیا ہے ۔

صوبہ سندھ میں رینجرز کے قیام کی مدت اور خصوصی اختیارات رات بارہ ختم ہو گئے ۔رینجرز کے قیام کی مدت میں ایک سال اور خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی سمری تاحال وزیراعلی سندھ کی منظوری کی منتظر ہے ۔

رینجرز کو 90 روز کی تفتیشی حراست کے اختیارات 15 جون کو ختم ہوچکے جبکہ تحفظ پاکستان ایکٹ کی مدت بھی 15 جولائی کو ختم ہوچکی ہے ۔رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان اب تک ہم آہنگی پیدا نہیں ہوسکی ہے ۔

دوسری جانب اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے سندھ کے دیگر شہروں میں قومی ایکشن پلان کا دائرہ کار پھیلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں توسیع کے حوالے سے کابینہ اور پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گےجبکہ آصف زرداری سےمشاورت کے لیے وزیراعلیٰ اورصوبائی وزیرداخلہ دبئی طلب کرلیے گئےہیں۔
تازہ ترین