• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لاک ڈاؤن اسموگ میں کمی نہ لا سکا، لاہور کی فضا ہر ذی روح کیلئے نقصان دہ ہو گئی


لاہور کے 11 علاقوں میں لگنے والا گرین لاک ڈاؤن بھی اسموگ میں کمی نہ لا سکا۔

ماہرِ ماحولیات نے ہدایت کی ہے کہ شہری موجودہ فضا میں باہر نکلنے سے گریز کریں، شہر کی فضا آلودہ ہونے سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔

ماہرِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بچے، بزرگ اور بیمار افراد گھر میں رہنےکو ترجیح دیں، متوازن خوراک اور پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے۔

ماہرِ ماحولیات کے مطابق یہ فضا شہریوں کے ساتھ چرند، پرند اور پودوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر لاہور میں فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ہے جہاں فضائی آلودگی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

لاہور کی فضا میں آلودگی کی مقدار 1067 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔

قومی خبریں سے مزید