نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی کے قریب نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش سے متعلق تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، جس کی ٹانگ میں فریکچر سامنے آئے ہے، اس کے سوا لاش پر کسی بھی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کی لاش چند گھنٹے پرانی ہی معلوم ہوتی ہے، ممکنہ طور پر خاتون نالے میں گری اور باہر نہیں نکل پائی۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر 45 سے 50 سال لگتی ہے، تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، فنگر پرنٹس کے ذریعے نادرا سے خاتون کی شناخت کرائی جارہی ہے۔