• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر سے ڈکیتی کا مقدمہ درج

اسلام آباد میں سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسداللّٰہ خان سے گزشتہ روز ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیا ڈائریکٹر سینیٹ اسداللّٰہ خان سے ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بھائی اور بچوں کے ساتھ راول ٹاؤن سے جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے راستہ روکا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسد اللّٰہ سے موبائل فون اور 1 لاکھ روپے چھین لیے، گاڑی میں موجود بھائی ظفر اللّٰہ کے پاس 5 لاکھ روپے تھے، ڈاکوؤں نے چھین لیے۔

قومی خبریں سے مزید