بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سندھ کے 4بیوپاریوں کو ہوٹل کے کھانے میں نشہ آور شے ملاکر بے ہوش کردیاگیا، 10لاکھ روپے نکال لئے گئے، بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال بی وی ایچ منتقل، معدہ واش کرکے متعلقہ پولیس کے سپرد کردیاگیا، تفصیل کے مطابق ریلوئے سٹیشن کے قریب واقع ہوٹل میں مقیم نوشہرہ سندھ کے چار بیوپاری رحمت علی، شمہیر، غلام نبی اورپپو رات کو کھانا کھانے کے بعد بے ہوش ہوگئے جن کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال بی وی ایچ شعبہ حادثات منتقل کردیاگیا۔اس حوالے سے ڈائریکٹر شعبہ ایمرجنسی ڈاکٹر عامر بخاری نے بتایاکہ ا ن کافوری طورپر معدہ واش کردیاگیاتھا۔ہوش میں آنے کے بعد انہوں نے بتایاتھاکہ یہ سندھ کے بیوپاری ہیں اور ان کے پاس 10لاکھ روپے موجود تھے جوبے ہوشی کے دوران نکال لئے گئے ہیں۔ جس پرمتعلقہ پولیس کوبلوا کر ان کے حوالے کردیاگیاتھا۔اس حوالے سے ایس ایچ اوتھانہ سول لائنز راناحاکم نے بتایاکہ متعلقہ ہوٹل کے مالک اور عملے کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کوحراست میں لے لیاگیاہے۔