اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں الخلیل کے شمال میں واقع حلحول قصبے میں ایک 14 سالہ فلسطینی بچے کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق قابض فورسز نے 14 سالہ ناجی ندال کو رموز کے علاقے میں حلحول میں نشانہ بنایا۔
غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں آج صبح سے 23 افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں 13 کا تعلق شمالی غزہ سے ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جبالیہ کے شمالی علاقے میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں 50 سے زائد بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 43,341 فلسطینی شہید اور 102,105 زخمی ہو چکے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملوں میں کم ازکم 1,139 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا یا گیا۔