بہاولپور(سٹی رپورٹر) میٹرک سالانہ امتحان 2016ء نتائج، ضلع بہاولنگر پہلے، رحیم یارخان دوسرے اور بہاولپورتیسرے نمبرپررہا،مدرسوں کے 2طالبعلموں کی آرٹس گروپ میں نمایاں پوزیشنررہیں، بہاولپورتعلیمی بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق ضلع بہاولنگر کی طلباء بالخصوص طالبات پوزیشنز پر چھائی رہیں ،اِس طرح مجموعی طورپر پوزیشنز کے اعتبار سے بہاولنگر ضلع پہلے، رحیم یارخان ضلع دوسرے جبکہ بہاولپورضلع تیسرے نمبرپررہا، بہاولپورتعلیمی بورڈ میٹرک سالانہ امتحان 2016ء کے نتائج کے مطابق آرٹس گروپ بوائز میں جامعہ اسلامیہ احیاء العلوم بغداد روڈ ون یونٹ چوک بہاولپورکے مزمل حسین ولد ذولفقارنے 839655نے 937نمبرحاصل کرکے دوسری جبکہ جامعہ غوثیہ چشتیہ شاہی والا تحصیل یزمان کے محمد زبیر مدنی ولد محمد یسین صدیق رول نمبر 852414نے 924نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔