اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی الطاف حسن قریشی کو ٹیلیفون کر کے انکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو اس بڑے صدمے کو برداشت کی قوت اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ آپ سمیت تمام لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔