پشاور(کرائم رپورٹر)خواجہ سراء ڈولفن آیان کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،پشاورپولیس نے تحصیل شبقدر میں چھاپے مارتے ہوئے ملزمان کے رشتہ دار اور دوست کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے شبقدر میں ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔