• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار: ایک ہفتے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے


پارا چنار میں ایک ہفتے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔

چیئرمین پرائیویٹ ایجوکیشن نے پاراچنار میں ایک ہفتے بعد تعلیمی ادارے کھلنے کی تصدیق کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ راستوں کی بندش سے ایندھن ختم ہونے کے باعث اسکول بند کرنے پڑے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ تیل، خوراک اور ادویات پر مشتمل سامان پارا چنار پہنچا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسموگ کے باعث پنجاب حکومت نے لاہور میں آج سے ایک ہفتے کے لیے پانچویں جماعت تک کے اسکول بند کر دیے ہیں۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ سے ہی اسموگ کے معاملات بہتر کر سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید