وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات تاریخی بنائیں گے۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے محکمۂ اقلیتی امورکا بجٹ 200 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لیے سیکیورٹی و دیگر انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
وزیرِ اقلیتی امور نے بتایا کہ دسمبر میں 50 ہزار خاندانوں کو مائنارٹیز کارڈز دینے جا رہے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔