• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کا دیپ اندھیرے سے روشنی کی طرف واضح پیغام ،رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور(خبرنگار)سکھ کمیونٹی کے عظیم رہنما بابا گرو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں جنم استھان گوردوراہ بابا نانک سے "امن کا دیپ" بھارت کی جانب روانہ کر دیا گیا، یہ اقدام صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی قیادت میں عمل میں لایا گیا جنہوں نے دیگر سکھ رہنماؤں کے ساتھ مل کر اس دیپ کو بھارت بھیجا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا، امن کا دیپ درحقیقت اندھیرے سے روشنی کی طرف ایک واضح پیغام ہے تاکہ دنیا بھر میں امن قائم کیا جا سکے، یہ دیپ پاکستان سے بھارت روانہ کیا جا رہا ہے اور یہ مختلف ممالک کا سفر کرتا ہوا ملائیشیا پہنچے گا۔ اقدام کا مقصد دنیا بھر میں امن و محبت اور مذہبی رواداری کے پیغام کو عام کرنا ہے،یہ دیپ نہ صرف دو ملکوں کے درمیان امن کا پیغام ہے بلکہ یہ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتا ہے،امن کا یہ دیپ ہر طرف روشنی پھیلانے اور محبت کا پیغام عام کرنے کی ایک کوشش ہے۔
لاہور سے مزید