اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی درخواست ضمانتیں منظور کر لیں۔
ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔
دورانِ سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید اور وکیل صفائی سہیل سواتی اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔
عدالت نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کی ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی ضمانتیں منظور کیں۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت کی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔