کراچی کے ضلع ملیر میں رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں مزدور گڑھا کھود رہے تھے کہ اوپر سے مٹی کا تودہ گر گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شو روم کیلئے پی ایم ٹی لگانے کے دوران کھدائی کی جا رہی تھی، تاریں لگانے کے لیے 20 سے 25 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق پی ایم ٹی لگانے کے بعد کنکشن کا کام جاری تھا کہ مٹی گر گئی۔
پولیس حکام کے مطابق مٹی میں دب جانے والے ایک شخص کی حالت بہتر ہے۔