• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل چیف جسٹس کی زیر صدارت ہوگا

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں آئینی بینچ کی تشکیل اور ججز کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہو گا۔

26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ ایجنڈے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل اور اس میں ججوں کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا۔ کمیشن کے سیکریٹریٹ کے قیام پر بھی بات ہو گی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے۔ 

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین بھی شریک ہوں گے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب احمد، تحریک انصاف کے عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ خاتون رکن روشن خورشید بھی بطور نمائندہ شریک ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید