پنجاب کے سیکریٹری تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی ہے کہ گرین لاک ڈاؤن والے علاقے میں دھول اڑائے بغیر صفائی کی جائے اور سڑکوں پر صاف پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔
ایک بیان میں سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول کا کہنا ہے کہ اسموگ ہاٹ اسپاٹ ایریا شملہ پہاڑی میں ڈس انفیکثڈ واٹر سے چھڑکاؤ بھی کیا جارہا ہے۔
کنسٹریکشن ورک پر مکمل پابندی عائد ہے، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے، شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ کا داخلہ بھی سختی سے منع کردیا گیا ہے، تین بڑے پارکنگ اسٹینڈز گرین رنگ سے باہر منتقل کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری لاک ڈاؤن ایریا شکایات کے لیے 1373پر رابطہ کریں۔
دوسری جانب لاہور کو اسموگ کے نئے اسپیل کا خطرہ ہے، محکمہ ماحولیات نے اسموگ سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔