چُنائو ہو، الیکشن ہو تو ایسا
زمانے میں سیاست ہو تو ایسی
نظر دنیا کی امریکا پہ ہے آج
خدا رکھے، ریاست ہو تو ایسی
نوازشریف بھی لندن سے جنیوا پہنچیں گے۔ چار دن جنیوا میں قیام کے بعد دونوں لندن واپس آئیں گے۔
ایکس کے مالک ایلون مسک پنسلوینیا کی عدالت میں مقدمہ جیت گئے، عدالت نے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
امریکا بھر میں ایک لاکھ کے قریب پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، پولنگ عملے کے لیے خصوصی مسلح ٹیمیں تعینات ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ممکنہ سیکیورٹی معاہدے میں اسرائیل شامل نہیں ہوگا۔
سینتالیسویں امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ چند گھنٹوں بعد شروع ہوگی۔ کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے 5 افراد کو بچا لیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل اور اس میں ججوں کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب خان کے دور سے چلا آرہا ہے، حکومت نے اسے فارملائز کردیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آرمی چیف کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کو انتظامی معاملہ قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی طور پر اس کے حق میں نہیں ہوں، حالات خراب ہیں تو میرے اختیارات میں اضافہ کرو کی پالیسی درست نہیں ہے۔
لاہور کو اسموگ کے نئے اسپیل کا خطرہ ہے، محکمہ ماحولیات نے اسموگ سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کو مرحلہ وار گیس کم کی جائے گی، کیپٹو پاور پلانٹس سے متعلق آئی ایم ایف شرط کو پورا کیا جائے گا۔
قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور تمام چھ بلز پر دستخط کر دیے، جس کے بعد تمام بلز قانون بن گئے۔
پنجاب کے سیکریٹری تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی ہے کہ گرین لاک ڈاؤن والے علاقے میں دھول اڑائے بغیر صفائی کی جائے اور سڑکوں پر صاف پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔
ملزم فرحان کے قبضے سے ایک کروڑ 7 لاکھ جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم تابش بھٹی سے ساڑھے 24 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔
پارلمان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے قومی اسمبلی سے منظور کردہ 6 بلز 16 منٹ میں منظور کر لیے، بلز منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا۔