• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بدامنی کیخلاف درخواست، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے شہر میں امن و امان کی ناقص صورتحال اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے۔ جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو شہر میں امن و امان کی ناقص صورتحال اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز کنٹرول سے باہر ہوگئے ہیں۔ شہریوں کی حفاظت اور امن قائم کرنا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید