کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے موقع پر میری وزیراعظم سے درجنوں ملاقاتیں ہوئی ہیں اور میں نے ہمیشہ ان سے کہا ہے کہ کراچی کے لئے دل کو وسعت دیں ، آئے روز دوسرے شہروں سے لوگ آکر آباد ہو رہے ہیں، اسی حساب سے وسائل بھی درکار ہیں کراچی پریس کلب کی لائبریری میں کراچی کارنر ایک اچھی پہل ہے، میں انتظامیہ کو پیشکش کرتا ہوں کہ وہ برنس گارڈن، باغ ابن قاسم، کڈنی ہل اورکراچی کے دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کی لائبریریاں بنائیں۔