• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق، تعداد 46 ہو گئی


ملک میں ایک اور پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہو گئی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچہ چند ماہ کا ہے۔

ای او سی کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ سے پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے، جس کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔

اب تک صوبہ بلوچستان سے 23، سندھ سے 12، کے پی سے پولیو کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ای او سی کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے 10 روز میں جامع روڈ میپ مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔

صحت سے مزید