• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے آلودہ ہوا کا دباؤ لاہور کی جانب موجود

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


سیکریٹری تحفظ ماحول راجہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ بھارت سے آلودہ ہوا کا دباؤ لاہور کی جانب موجود ہے۔

راجہ جہانگیر نے کہا ہے کہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں اضافے کا رجحان جاری ہے، مشرقی ہوائیں 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لاہور کی طرف چل رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں جانب کے کسانوں سے اپیل ہے کہ فصلوں کی باقیات نہ جلائیں۔

سیکریٹری تحفظ ماحول نے ہدایت کی ہے کہ شہری ماسک کا استعمال اور احتیاطی تدابیر اپنائے رکھیں۔

راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ شہری گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور پھر سرِ فہرست آ گیا تھا۔

محکمۂ ماحولیات نے لاہور کو درپیش نئے مسئلے پر نیا ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید