پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے شہریوں میں آنکھ، ناک، کان اور گلے کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔
محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں 21 سے 27 اکتوبر تک آنکھ کے انفیکشن کے 55 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ لاہور میں 7 ہزار سے زائد آنکھوں کے انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں 6 ہزار سے زائد ناک، کان اور گلے کی تکلیف کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
موجودہ صورتِ حال میں طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک لازمی پہننے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔