• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ: جنگلی جانوروں کا گوشت پکانے والے ریسٹورنٹ پر چھاپہ، ہرن اور مینا برآمد


محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے فوڈ اتھارٹی سے مل کر ڈسکہ میں جنگلی جانوروں کا گوشت پکا کر کھلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔

 محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق ڈسکہ کے علاقے وڈیالہ سندھواں کے ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر ایک پاڑہ ہرن، 11 مرغیاں اور 9 مینائیں برآمد کی ہیں۔

 اس کارروائی کے بعد ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے وائلڈ لائف کی ٹیم پر حملہ کیا اور اسلحےکے زور پر جنگلی جانوروں کو چھین کر فرار ہوگئے۔

 محکمہ وائلڈ لائف نے ملزم اظہر منظور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

قومی خبریں سے مزید