• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان اور ہم حکومتی قانون سازی پر ایک جیسا مؤقف رکھتے ہیں، فیصل چوہدری

فیصل چوہدری : فوٹو فائل
فیصل چوہدری : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور ہم حکومتی قانون سازی پر ایک جیسا مؤقف رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور فیصل چوہدری نے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ جو قانون سازی کی گئی ہم دونوں اپوزیشن جماعتیں اسے غلط قرار دے رہی ہیں۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ آج جس طرح سے آئینی بینچ بنایا گیا ہے یہ سپریم کورٹ پر حملہ ہے، بانی پی ٹی آئی نے ترمیم اور آئینی بینچ کو عوام اور عدلیہ پر حملہ قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترمیم اور قانون سازی اور اگلے لائحہ عمل پر بات ہوئی، بانی پی ٹی آئی کا کوئی پیغام لے کر نہیں آیا۔

صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا  کہ  پی ٹی آئی اور جے یو آئی مل کر تحریک چلا سکتے ہیں؟ جس کے جواب میں فیصل چوہدری نے کہا کہ سیاسی کمیٹیاں مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی مگر ابھی کچھ وقت لگے گا۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج حکومتی ترامیم کی وجہ سے تقسیم ہوئے، ججوں کی تقسیم حکمرانوں کے لیے فائدہ مند اور عوام کےلیے نقصان دہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید