لندن(جنگ نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن سے روانگی کے موقع پر کہا کہ مریم ٹھیک ہیں، جنیوا جارہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔نواز شریف جنیوا جانے کیلئے لندن میں ایون فیلڈ سے روانہ ہوگئےمریم نواز تبدیل شدہپروگرام کے تحت اب پاکستان سے لندن آنے کے بجائے سیدھا جنیوا جائیں گی۔ لیگی کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے کیلئے کئی گھنٹے پہلے ہی ایون فیلڈ پہنچ گئے تھے۔اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں نواز شریف کا کہناتھاکہ جنیوا جا رہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔مریم نواز کی صحت سےمتعلق بتایاکہ وہ ٹھیک ہے۔نواز شریف جنیوا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ تقریباً چار دن گزاریں گے۔