اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سیاسی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تجویز قبول نہیں کی ، ایک سینئر پارٹی ممبر جس نے حال میں عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اور اسکے بعد انہوں نے مولانا سےملاقات کر کے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تجویز دی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ تجویز تھی کہ مولانا ، محمود اچکزائی اور اختر مینگل جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں اور 8نومبر کے صوابی میں پی ٹی آئی کی ریلی میں بھی شرکت کریں تاکہ متحدہ اپوزیشن کے نظریے کو آگے بڑھایا جاسکے۔