لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ایکٹیوسٹ تنزیلہ عمران کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
عدالتِ عالیہ میں تنزیلہ عمران کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی کی ایکٹیوسٹ کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔