• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سیکیورٹی گارڈ کے قتل کا مقدمہ درج

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گزشتہ روز ڈیفنس کراچی میں ہونے والی فائرنگ میں سعید نامی سیکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ سیکیورٹی گارڈ کمپنی کے ایڈمن انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس فیز 5 میں اپنے ساتھی سعید کے ساتھ بینک سے کمپنی کی رقم نکلوانے آیا تھا، بینک سے 5 لاکھ 8 ہزار روپے نکلوا کر تھیلے میں ڈالے تھے۔

مدعی نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 مسلح ملزمان آئے جنہوں نے رقم کا تھیلا چھیننے کی کوشش کی، جس پر سعید نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

مدعی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان رقم کا تھیلا چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید