ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے پی ٹی آئی کے جلسے کی درخواست مسترد کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ نومبر کے دوران کوئٹہ میں امن و امان کے خدشات ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایوب اسٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات ہو رہے ہیں، گراونڈز پر محکمہ کھیل کے مقابلے ہو رہے ہیں۔
ڈی سی سعد بن اسد نے کہا کہ تحریک انصاف کل کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دے۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے کل کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کا اعلان کیا ہے۔